پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100انڈیکس 67 پوائنٹس اضافہ سے80ہزار59 پوائنٹس کی سطح پرریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 80 ہزار59 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 150.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 79992.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر444 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 212 کی قیمت میں کمی اور52 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 389.024 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 20.92 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 75.91 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد25544.42 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس 479.80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد127598.74 پوائنٹس پربند ہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.745 ارب روپے کے سودے طے پائے۔