Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

حکومت نے 45 دنوں میں 32 کھرب روپے کا قرضہ لے لیا

حکومت نے 45 دنوں میں 32 کھرب روپے کا قرضہ لے لیا، اسٹیٹ بینک نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔

حکومت نے محصولات میں 30 فیصد اضافے کے باوجود مالی سال 2023-2024 کے آخری 45 دنوں (15مئی سے 28 جون) کے دوران شیڈول بینکوں سے 3231 ارب روپے(32 کھرب روپے)قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اس عرصے کے دوران یومیہ 71.8 ارب روپے کا قرضہ لے لیا، جو حکومت کے بڑے پیمانے پر اخراجات کی عکاسی کرتا ہے۔

مالی سال 2025 کے بجٹ میں، حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے 40 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کرنے کے لیے بھاری ٹیکسوں کا سہارا لیا ہے۔اگرچہ حکومت ریونیو بڑھانے کے لیے مزید ٹیکس لگانے کا اشارہ دے رہی ہے، لیکن قرض لینے سے بچنے کے لیے اخراجات کو روکنے کی کوشش بہت کم دکھائی دیتی ہے۔

مالی سال 2024 کے دوران شیڈول بینکوں سے حکومت کا قرضہ 8564 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو کہ مالی سال 2023 کے دوران لیے گئے 3716 ارب روپے سے دو گنا زیادہ ہے۔

مالی سال 2024 کے آخری 45 دنوں کا قرضہ، 32 کھرب روپے، اتفاق سے مالی سال 2023 کے پورے قرضے کے قریب ہے، یہ قرضے حیران کن لاگت پر لیے گئے کیونکہ تقریبا شرح سود 22 فیصد تک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے سال کے دوران گھریلو قرضوں کی خدمت کے لیے 65.5 کھرب روپے کا قرض لیا،حکومت نے مالی سال 2025 کے لیے 3.5 فیصد شرح نمو کا ہدف مقرر کیا ہے، لیکن قرضوں کی فراہمی کی ذمہ داری، کم افراط زر کے باوجود بلند شرح سود اور نجی شعبے کی جانب سے اقتصادی سرگرمیوں میں کمی اقتصادی مینیجرز کے لیے ہدف تک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

Related posts

مزید عرب ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بنیں گے ، 5 جنگیں رکوائیں ، نوبیل انعام کیلئے بہترین امیدوار ہوں ، ٹرمپ

Mobeera Fatima

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

Mobeera Fatima

اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں دوبارہ پیشقدمی ، بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment