Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر مہنگا،دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر معمولی مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 278 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت 278 روپے 51 پیسے پر پہنچ گئی ۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید279.03روپے اور قیمت فروخت281.00روپے رہی۔

دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 356.41 روپے پر مستحکم رہا جبکہ یورو کی قیمت میں 12 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 301 روپے 17پیسے سے بڑھ کر 301 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے ۔

اس کے علاوہ سوئس فرانک 64 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 310 روپے 13 پیسے کا ہو گیا ہے ، اسی طرح جاپانی ین اور چینی یوآن کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے،ین 1.7247 روپے پر بند ہوا اورچینی کرنسی معمولی اضافے کے بعد 38 روپے 28 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں بھی اضافے دیکھنے میں آیا ہے ۔ سعودی ریال 4 پیسے کے معمولی اضافے سے 74 روپے 26 پیسے جبکہ اماراتی درہم 3 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 83 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔

دوسری جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2372 ڈالر ہوگیا۔

Related posts

پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں، سارو گنگولی

Mobeera Fatima

ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

Mobeera Fatima

این او سی نہ دینا اچھا فیصلہ، ملک سب سے پہلے ترجیح ہونی چاہیے، شعیب ملک

Mobeera Fatima

Leave a Comment