Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

روسی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ

روس نے اپنی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں یہ مسئلہ اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔

اس حوالے سے روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے نوکریاں دلانے کا جھانسہ دیا اور پھر روس لا کر انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا گیا۔

Related posts

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

محکمہ موسمیات کی آج مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment