Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خاور مانیکا کی درخواست خارج ، عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست خارج کر دی۔

عدت کیس میں اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی درخواست خارج کی اور سیشن کورٹ کو ایک ماہ میں اپیلوں کا فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اپنے ہر آرڈر کو ٹھیک کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کہا تھا کہ عدالت نے 12 جولائی تک ہر حال میں عدت کیس کا فیصلہ سنانا ہے۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

شاعر احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں ، اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ

admin

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے 648 اسکولوں کو جزوی نقصان ، 34 مکمل تباہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment