Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آ گئی، جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا آرڈر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی طرف سے جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی افراد کی شکایت اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے،پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پرتاحال کارروائیاں جاری ہیں۔

اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 3 جولائی 2024ء کو ہتھیاروں کا ذخیرہ ملا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے، سکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کے خطرات لاحق ہیں۔

چیف کمشنر کا کہنا تھا کہ ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ اور موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور اپنا جلسہ بھی منسوخ کر دیا ہے، پی ٹی آئی جلسے کے بارے میں عدالتی فیصلے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

Related posts

سپریم کورٹ: شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے ، ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

Mobeera Fatima

بیٹے کی دوسری برسی پر سدھو موسے والا کی والدہ کا جذباتی پیغام

admin

Leave a Comment