Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویرات کوہلی نے بمراہ کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دے دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے بھارت فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دے دیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں وکٹری پریڈ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ میں ایک ایسے کھلاڑی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ہمیں بار بار ٹورنامنٹ میں واپس لایا۔’

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ‘ہم خوش قسمت ہیں کہ بمراہ ہماری طرف سے کھیلتا ہے۔’

اس موقع پر میزبان نے کوہلی سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں ایک پیٹیشن سائن کرنے کا سوچ رہا ہوں جس میں بمراہ کو ‘نیشنل ٹریثر’ قرار دیا جائے۔ جس پر کوہلی نے کہا کہ ‘میں ابھی اسی وقت پیٹیشن پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔’

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے میرین ڈرائیو سے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم تک بس پر وکٹری پریڈ کی گئی تھی۔ اس دوران ہزاروں شائقین کرکٹ بھارتی کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے میرین ڈرائیو پر پہنچ گئے تھے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ بمراہ نے 8.27 کی ایوریج سے باؤلنگ کرتے ہوئے 15 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

Related posts

چہلمِ امام حسین کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ زائرین کی کربلا آمد

Mobeera Fatima

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment