Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹیکس کٹوتی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے ،وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون سازوں اور منصفوں کی تنخواہوں میں فرق ہے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیکس کٹوتی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے ،اعلیٰ عدالتوں میں تنخواہ 10 لاکھ سے کم نہیں ہے۔

قبل ازیں چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس شروع ہوا،سابق سنیٹر ہدایت اللہ کے لیے سینیٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی،

سنیٹرہدایت اللہ کی شہادت پر سینیٹ میں تعزیتی قرارداد بھی پیش کی گئی ،سنیٹرکامران مرتضیٰ نے تعزیتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

سنیٹر ہدایت اللہ کی شہادت پر پیش کی گئی تعزیتی قرارداد ایوان نے منظور کرلی،قرارداد میں کہا گیا سنیٹرہدایت اللہ نے قبائلی علاقوں کے پسماندہ افراد کیلئے آواز اٹھائی۔

سنیٹرہدایت اللہ سب کے لیے قابل احترام تھے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔

Related posts

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے

Mobeera Fatima

آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، گرفتاری کیسے ہوئی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشتگرد جہنم واصل

Mobeera Fatima

Leave a Comment