Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 243300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 208590روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یاد رہے گزشتہ روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related posts

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment