Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروا لیا ، بمباری سے مزید درجنوں شہید

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، غزہ میں سیف زون قرار دیئے گئے علاقے پر بمباری کرکے مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف زون پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سمیت 12 افراد جبکہ نور شمس پناہ گزین کیمپ پرحملے کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروا لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں کم از کم 37 ہزار 925 فلسطینی شہید اور 87 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق میں مقیم ہزاروں فلسطینی مغربی علاقے المواسی کی طرف ہجرت کر گئے ہیں، علاقے میں نکاسی آب، بجلی، مواصلات اور انٹرنیٹ جیسی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ غزہ میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والے خراب حالات کے سبب ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی جِلد کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

Related posts

کم عمری کی شادی سے متعلق بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کے آغاز میں انڈیکس بلند ترین سطح پر چلا گیا، ڈالر سستا

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا، جیل حکام

Mobeera Fatima

Leave a Comment