Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی، پیٹرول مہنگا ہو تو وزیراعظم چور، بیرسٹر سیف نے مریم کو ماضی یاد دلا دیا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ راج کماری مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے پر مُہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

جولائی کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے تیار کردہ وفاقی بجٹ کے اثرات پہلے دن سے شروع ہوگئے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے مالی سال کے پہلے ہی دن عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔ پیٹرول کی نئی قیمتوں سے پہلے سے بے قابو مہنگائی اب مزید بے لگام ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مریم نواز کا بیان دہراتے ہوئے کہا ہے کہ راج کماری کا قول ہے کہ جب پیٹرول اور بجلی مہنگا ہو جائے تو سمجھ لو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔ پیٹرول اور بجلی دونوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہا کرتے تھے کہ رات کے اندھیرے میں پیٹرول مہنگا کرنا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ یہ تو آئی ایم ایف بجٹ کی شروعات ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب حکومت عوامی مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے جبکہ مینڈیٹ چور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

Related posts

بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آگئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment