Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل فتح اللّٰہ برکی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فتح اللّٰہ برکی کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

وکیل صفائی ریاست علی نے کہا کہ ویڈیو دیکھ لیں ، فتح اللّٰہ برکی اکیلے ہیں، ان پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگا دی، کوئی میڈیکل یا شواہد نہیں۔

وکیل نے کہا کہ خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے، پولیس تو موجود ہی نہیں تھی، مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں ، پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللّٰہ  کو بھی ضمانت دی جائے ، جس پر عدالت نے وکیل کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

Related posts

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی

admin

شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹو ری شیڈول کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment