Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چینی کمپنی پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ بزنس میں 8ملین ڈالر کی سرمایہ کرے گی

چین کی شنگھائی ہائی روڈ فوڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ بزنس قائم کرنے کے لئے 8ملین ڈالر کی سرمایہ کرے گی۔

گوادر پرو کے مطابق پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مختلف پہلوؤ ں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پی بی آئی ٹی حکام اور ہائی روڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے نمائندوں کے درمیان ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

پی بی آئی ٹی نے شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے پنجاب میں ممکنہ جوائنٹ وینچر پارٹنرز کی نشاندہی اور طریقہ کار کو آگے بڑھانے میں مدد کے لئے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

ابتدائی سیٹ اپ کے پہلے مرحلے میں 6000 مربع میٹر (تقریبا 1.5 ایکڑ) کا احاطہ کیا جائے گا، جس میں کامیاب نفاذ کے بعد سرمایہ کاری بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

شنگھائی ہائی روڈ فوڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ پلانٹ فیٹ کریم، کریمی کریم، کافی پلانٹ فیٹ کریم، اور چاکلیٹ پلانٹ فیٹ کریم سمیت ڈیری مصنوعات تیار کر تی ہے، کمپنی جام، خوشبو وغیرہ بھی تیار کرتی ہے۔

Related posts

پی آئی اے نے خلیج کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس حملہ ، بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان کے دستور کا آرٹیکل 6 کیا ہے ؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment