Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کا سزا معطلی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، قیدیوں کے رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد ہونے پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی ہر جگہ مظاہرہ کریں گے۔

یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا یا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

Related posts

آئینی ترمیم کا معاملہ ، نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کر دیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment