Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی، گولڈ میڈلسٹ اتقاء قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

کراچی میں رواں ماہ گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقاء معین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کیس میں ظاہر نامی مرکزی ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا جہاں ملزم کو آخری بار 4 بج کر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا۔ سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی مگر جیل پہنچ کر گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نوجوان انجینیئر اتقاء معین کو چند روز قبل موٹرسائیکل چھیننے پر مزاحمت کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

Related posts

نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں

Mobeera Fatima

زبردست سہولت متعارف،ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی

Mobeera Fatima

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment