Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور تعلیمی بورڈ سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

لاہور تعلیمی بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹ ون سوشیالوجی کا بنڈل مارکنگ سینٹر سے غائب ہوا ہے جس میں 52 طلبہ کے پیپرز موجود تھے۔ بنڈل کی چوری نے شعبہ امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

ترجمان لاہور بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امتحانی پرچے 2 روز پہلے غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی۔ پرچوں کے غائب ہونے کی انکوائری جاری ہے۔

اُدھر پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ باہر سے کوئی انکوائری افسر تعینات کیا جائے۔

Related posts

جوہری ممالک کی جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک نہیں رہیں گی، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment