Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

بیشتر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ، محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے وقت اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ، گوجرانوالہ 47، منڈی بہائوالدین ، دادو میں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر  میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Related posts

یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد قرار

Mobeera Fatima

کار ساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

Mobeera Fatima

Leave a Comment