Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو فون کیا اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں عید کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی ، ملاقات میں زیر التوا معاملات کے حل پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی ٹیلیفون کرکے عید کی مبارکباد دی ، علاوہ ازیں شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کرکے عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اہم حکومتی معاملات پر مشاورت کے لیے ملاقات پر اتفاق کیا۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 11 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment