پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو، بارکھان، فورٹ منرو اور ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 177کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 149 کلو میٹر تھی، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔