Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ اور خیبر پختونخواکا عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کااعلان

وفاقی حکومت کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عید الاضحی کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عید الاضحیٰ پر 3 دن سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید 8 روپے مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment