Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکیورٹی فورسزکالکی مروت میں کامیاب آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلا ع پر لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کر کے 11دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کےٹھکانےکاموثرانداز میں سراغ لگایا، آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بھی تباہ کرکیےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےحالیہ دھماکےمیں7جوانوں کی شہادت کےبعد انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقےمیں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم نے لکی مروت میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہادر جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے ، ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Related posts

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

قبر ایک اور بندے دو ہیں ، حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

یو اے ای نے بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی

admin

Leave a Comment