Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دی، وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔ سی پیک ٹو منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ چین سے رشتے کو جوڑیں اور مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب دورے پر تمام کابینہ اراکین کا شکر گزار ہوں۔ دورہ چین میں سکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے، چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق چینی حکومت کو یقین دہائی کرائی گئی ہے۔

Related posts

اے این پی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

پشاور: 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

نیٹ میٹرنگ کےحوا لے سے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، وزیر توانائی

admin

Leave a Comment