Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حج کیلئے گئی نائیجیرین خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، نام محمد رکھ دیا

نائیجیریا کی خاتون عازم حج نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔

Related posts

امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں ہلچل ، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

استنبول کے اسکول میں 15 سالہ طالبہ کا چاقو حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 زخمی

Mobeera Fatima

سائبر ہراسمنٹ ، جمائمہ نے پاکستان سے آنیوالی تمام ای میلز کو بلاک کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment