Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پٹرولیم لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لٹر کئے جانیکا امکان

وفاقی آمدن بڑھانے کے لیے پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ جس کے باعث آئندہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لگانے اور پٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 80 روپے تک کی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے، اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، سیلز ٹیکس اورلیوی بڑھانے کی صورت میں عوام کو ریلیف منتقل نہیں ہو پائے گا۔

Related posts

سیلابی صورتحال ، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

Mobeera Fatima

پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوششیں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن

Mobeera Fatima

Leave a Comment