Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان اور بھارت کے میچ میں51 فیصد بارش کا امکان

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 10 بجے شروع ہو گا۔

موسمیاتی رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیویارک میں بارش کا بہت زیادہ امکان ہے۔

ایکیوٹ ویدر رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز 51 فیصد بارش کا امکان ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق چونکہ پاک بھارت میچ دن میں رکھا گیا ہے اس لیے امکان ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے اس لیے بارش کے امکان کے باوجود امید ہے کہ شائقین کو پورے 20 اوورز کا میچ دیکھنے کو مل جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Related posts

مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ میں لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک ، ارجنٹینا نے الجزائر کو شکست دیدی

Mobeera Fatima

بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار اور ناقابل یقین کارنامہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment