Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ کے ججز کیلئے 3ناموں کی منظوری، ججوں کی تعداد17ہوجائے گی

سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے لئے تین ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس پنجاب اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت تین ججوں کی سپریم کور ٹ میں منظوری کے بعدسپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد17ہوجائیگی۔

سپر یم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس سپر یم کور ٹ قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل سمیت دیگراہم افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پنجاب کے چیف جسٹس اور سندھ کے چیف جسٹس سمیت تین ناموں کی منظوری دی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل عباسی لاہور ہائیکورٹ کے ججز شاہد بلال کو سپریم  کور ٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے جمعہ کے روز منظوری کے لئے معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا تھا جس کے بعد ان ناموں کی منظوری دی گئی، یوں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17ہوگئی،واضح رہے کہ اس سے پہلے تین سیٹیں سپر یم کو رٹ کے ججوں کی خالی تھی۔

Related posts

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کی رات ہو گی، ماہر فلکیات

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment