Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سینیٹ اجلاس کے دوران شبلی فراز اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین کے ایوان میں ہوتے پلوشہ خان کے بطور پریذائیڈنگ افسر صدارت کرنے پر پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج اور شور شرابا کیا۔

پلوشہ خان کے بطور پریذائیڈنگ افسر صدارت پر پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان کو مذاق نہ بنائیں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ڈپٹی چیئرمین ایوان میں ہو اور پریذائیڈنگ افسر صدارت کرے۔

اس پر پلوشہ خان بولیں کہ ڈپٹی چیئرمین میرے صدارت کی کرسی سنبھالنے کے بعد ایوان میں آئے، چیئرمین کا اختیار ہے کہ وہ جسے چاہے صدارت دے۔ میں اس غنڈہ گردی پر نہیں آتی، غنڈا گردی نہیں چل سکتی جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان سے باہر نکل گئے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ریکارڈنگ نکال کر دیکھ لیں کہ وہ ایوان میں تھے، آپ مجھ سے اونچی آواز میں بات نہ کریں۔ شرمناک ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ہی ڈپٹی چیئرمین کو ایوان سے باہر بھیج دیا

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فوزیہ ارشد نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے کہ ڈپٹی چیئرمین ایوان میں بیٹھے ہیں اور پلوشہ خان صدرات کر رہی ہیں۔

ایوان میں موجود فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی رول کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، چیئرمین کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی کو بھی پریذائیڈنگ افسر بنائے۔

طلال چوہدری نے اس دوران کہا کہ شکریہ پی ٹی آئی کا جن کو ن لیگ کے ڈپٹی چیئرمین سے اتنی محبت ہے، انہیں صرف گیلری سے کھیلنا ہے۔

بعد ازاں پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related posts

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فریقین کو نوٹس

Mobeera Fatima

جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment