Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی استحکام برقرار رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 75 ہزار 648 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے پہلے سیشن میں انڈیکس نے 76 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کمی واقع ہوئی تھی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

سری لنکا ، بنگلہ دیش ، عراق ، سوڈان اور گنی بسائو پاکستان کے 30 کروڑ ، 45 لاکھ ڈالر کے ڈیفالٹر

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment