Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انسدادپولیو مہم 9جون تک جاری رہے گی۔

وزارت صحت کے مطابق ملک کے 66مخصوص اضلاع میں مہم نو جون تک جاری رہے گی، انسدادپولیو مہم 36 اضلاع میں مکمل اور30میں جزوی چلائی جائے گی۔

مہم میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم خیبر پختونخوا کے 32 اضلاع،سندھ کے 16اضلاع، بلوچستان 20 اور پنجاب کے 6 اضلاع میں چلائی جائے گی۔

افغان پناہ گزین کیمپس اور یوسیز میں مہم چلائی جائے گی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے14 اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم بروز پیر3 جون سے شروع ہو گئی ہے تمام والدین سے اپیل کی کہ صوبے میں پولیو کیس کی موجودگی کی وجہ سے والدین اس خصوصی مہم میں پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے باعث چھ اضلاع میں مہم 8 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مہم کے دوران 20 اضلاع میں مجموعی طور پر 18لاکھ84ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Related posts

جو ہوگیا وہ ہوگیا، آنے والے وقت کا سوچیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر پیغام

Mobeera Fatima

غزہ پر بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل

Mobeera Fatima

میرا بھائی بھی گرفتار کر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کرینگے ، اسد قیصر

Mobeera Fatima

Leave a Comment