Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہر وزارت کو غریب لوگوں کی خدمت کرنے کے اہداف دئیے گئے ہیں، وفاقی وزیرپیٹرولیم

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہر وزارت کو غریب لوگوں کی خدمت کرنے کے اہداف دئیے گئے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں غریب آدمی کا کیا قصور ہے ، غریب پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے ۔ ایک ماہ میں پیٹرول25روپے اورڈیزل 20روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ غریب آدمی پرمہنگائی کا بوجھ کم پڑے،تمام وزارتوں کواس حوالے سے اہداف سونپے گئے ہیں، ہماری حکومت کا بنیادی مقصد غریب عوام کو زیادہ سے ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں، غریب آدمی کا کیا قصور ہے، غریب پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے، لیکن بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے سے ہمیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 2.5فیصد ترقی کی شرح کا ہدف ہے ، ہم آہستہ آہستہ ترقی کرتے منزل کی طرف جا رہے ہیں ، مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آ رہی ہے ، مہنگائی کی شرح 37فیصد سے کم ہو کر 17فیصد پر آ گئی ہے ،

فوڈ انفلیشن 40فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گئی ہے ، جس حد تک موقع ملتا ہے ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہیں ، ایک ماہ میں پیٹرول25روپے اورڈیزل 20روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارتی خسارہ 4ارب ڈالر سے کم ہو کر 20کروڑ ڈالر رہ گیا ہے ، تجارتی خسارے میں 95فیصد کمی آئی ہے ، ہمارے غریب آدمی کیلئے روز گار پیدا کرنا ،مہنگائی کم کرنا اور سہولیات پیدا کرنا اہداف ہیں ،

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اس وقت سارے اشاریے بتا رہے ہیں کہ ہم معاشی استحکام کی طرف جا رہے ہیں ، ہم اچھا بجٹ دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ، اس سال ٹیکس کلیکشن میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے، امپورٹ کم اور ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی اور چھوٹے کاروبار کیلئے سہولیات پیدا کی جائیں گی ، دیہی علاقوں کی ترقی کی شرح ساڑھے 6فیصد ہے۔

Related posts

حکومت مذاکرات کیساتھ بدمعاشی کر رہی ہے ، رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات کا عمل روک دینگے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

اذان سمیع خان اپنی سالگرہ پر پریانکا چوپڑا والی غلطی کر بیٹھے

admin

ہمارے ساتھ جبر کیا گیا ، احتجاج جاری رہے گا ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment