Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب یکم جون کو ہو گی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کل نیو یارک میں منعقد ہو گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور کل جمعہ کو پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پورٹ اف سپین میں کھیلا جائے گا، دوسرا وارم اپ میچ ڈیلاس میں کینیڈا اور نیدرلینڈ کے درمیان ہو گا جبکہ تیسرا میچ ٹاروبہ میں پاپوا نیو گنی اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔

چوتھا میچ لاڈر ہل میں آئر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جبکہ پانچواں میچ افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔

وارم اپ میچوں میں سب سے آخری میچ یکم جون کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان نیویارک میں کھیلا جائے گا،اسی روز نیویارک میں رات کے وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

Related posts

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

Mobeera Fatima

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا

Mobeera Fatima

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment