Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اداروں نہیں ، افراد کیخلاف ہیں ، عمران خان صرف مقتدر حلقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں ، عارف علوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے نہیں ، افراد کے خلاف ہیں۔ میڈیا، عدلیہ اور ریاست بند گلی میں ہو تو کوئی بھی نقصان کر سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمران خان صرف ان حلقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہے ، فارم 47 والی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نشان بھی چھین لیا گیا الیکشن بھی لڑنے نہیں دیا لیکن سارے پاکستان کو معلوم ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ کل افسوس ہوا کہ ہمارا کیمپ اکھاڑ دیا گیا ۔ان بارہویں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں مقبول کر رہے ہیں ۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 1971 میں یحییٰ خان کی وجہ سے نقصان ہوا، ہم نے حمود الرحمن کمیشن سے کچھ سیکھا نہ کارگل سے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پریشر پڑے گا تو پریشر کوکر پھٹے گا۔ دو سال سے کہہ رہے ہیں مذاکرات ہونے چاہیئں لیکن مذاق ڑایا جاتا ہے۔ یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ میں ابھی بتا سکتا ہوں کس کس کو کیا کیا کہا گیا ہے، ملک صحیح راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اگر انا ختم ہو جائے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، تحریک انصاف نے آج ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

Mobeera Fatima

بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، آصف زرداری

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment