Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی بجٹ 2024-25، 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین پر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متبادل آپشن کے طور پر بجٹ 8 یا 9 جون کو پیش کرنے کی تجویز ہے۔ قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 27 فیصد اضافے سے 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔

Related posts

رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا، پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر

Mobeera Fatima

متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاک افغان افواج میں فائرنگ ، طورخم سرحد بند

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا: کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعطیلات کا اعلان

admin

Leave a Comment