Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ جبکہ جنوبی شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.96 فیصد زیادہ ہے ۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217 روپے ریکارڈکی گئی ۔

23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں مساوی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220، سرگودھا 1265، ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

Related posts

26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے 250 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 158 کی مسترد

Mobeera Fatima

کراچی میں کامیاب کارروائی،کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشتگرد گرفتار

Mobeera Fatima

‘ووٹ کو عزت دو’، ٹیکنوکریٹ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزدگی پر سینیئر لیگی رہنما ناراض

Mobeera Fatima

Leave a Comment