Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی: داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چینی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو۔ چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس میں ہوا، جس میں انہوں نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، محسن نقوی نے 15 روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔

سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے آلاتسے لیس ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے اس علاقے کی نگرانی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

اسلام آباد پولیس اس سلسلے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔ واپڈا، خیبر پختونخوا پولیس اور اسلام آباد پولیس مل کر اس سلسلے میں جامع پلان تیار کریں۔

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی اور ہدایت کی کہ کمیٹی 15 دن میں داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع پلان پیش کرے۔

Related posts

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ میں منتقلی کی درخواست پھر مسترد

Mobeera Fatima

افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

ججز کی حق گوئی پر سلام، بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، عمر ایوب

admin

Leave a Comment