Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

30سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں، ورلڈ ہارٹ فیڈریشن

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن نے دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ہوشربا اضافہ رپورٹ کر دیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 30 برس میں دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 میں دل کی بیماریوں سے 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ 2021 میں دنیا بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی فی کس آمدنی والے ممالک میں دل کی بیماریوں سے اموات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

پنجاب: خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے الرٹ جاری

admin

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

نیند کی گولیوں کا متبادل مل گیا؟نئی سائنسی تحقیق کے حیران کن نتائج

Mobeera Fatima

Leave a Comment