Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

40 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسا سیارہ دریافت

امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 40 نوری برس کے فاصلے پر ایک زمین جیسا سیارہ دریافت کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر زندگی کے آثار موجود ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی ماہرینِ فلکیات کی ٹیم نے ناسا کے ٹرانزٹنگ ایگزو پلینٹ سروے سیٹلائیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس سیارے کے مقام کو واضح کیا۔

اس طرح کی دریافتیں عموماً ٹرانزٹ میتھڈ کے تحت ہوتی ہیں، اس طریقہ کار میں سیارے کی نشاندہی اس کے مرکزی ستارے کے سامنے سے گزرتے وقت ستارے کی چمک کم ہونے پر کی جاتی ہے۔

گلیز 12 بی نامی یہ ایگزو پلینٹ (ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے) کا سائز ہمارے سیارے سے تھوڑا کم ہے اور اس کا اندازہ درجہ حرارت 41.6 ڈگری سیلیئس ہے، جس سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کوئی ایٹماسفیئر نہیں رکھتا۔

گلیز 12 بی سیارہ رہائش کے قابل علاقے کے اندرونی حصے میں واقع ہے۔ کسی بھی ستاروی نظام میں رہائش کے قابل علاقہ مرکزی ستارے سے اتنے فاصلے کو قرار دیا جاتا ہے جہاں سیاروں پر پانی مائع شکل میں وجود رکھ سکے۔

سیارہ دریافت کے بعد ماہرین فلکیات سیارے میں زمین کے جیسے ایٹماسفیئر کی موجودگی کے متعلق تجزیے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

سائنس دانوں کی جانب سے گلیز 12 بی کو قریب ترین، معتدل درجہ حرارت اور زمین کے جتنا سائز رکھنے والی دنیا قرار دیا گیا ہے اور یہ سیارہ ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مستقبل کی تحقیق کا امیدوار ہے۔

Related posts

مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک کی کامیابی کو فیس بک کیلئے خطرہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

کیا موٹرز کا پاکستانی مارکیٹ میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ٹیلی گرام کے بانی ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment