Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ

انڈس موٹر کمپنی کی ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ کردیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

انڈس موٹرز نے اپنی نئی ٹویوٹا یارس کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں البتہ پاور آؤٹ پٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کمپنی نے یارس کے 2 ویرینٹس متعارف کرائے ہیں جن میں 1.5 ATIV X CVT (بیج انٹیرئیر) اور 1.5 ATIV X CVT (بلیک انٹیرئیر) شامل ہیں۔

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے نئے ماڈل کے ایکسٹیریر میں جن پارٹس کو اپڈیٹ کیا ہے، ان میں الائے رمز، فرنٹ بمپر، رئیر بمپر، ریڈی ایٹر گرل، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ، ڈے ٹائم رننگ لائٹس ، فوگ لیمپس، سمارٹ سوئچ ڈور ہینڈلز (کروم)، شارک فن اینٹینا، ایم آئی ڈی آڈیو اور بلوٹوتھ، اسٹیئرنگ سوئچز اور ریٹریکٹیبل آؤٹ سائیڈ رئیر ویو مرر شامل ہیں۔

نئی یارس کے انٹیریر میں متعارف کرائی گئی اہم تبدیلی فلوٹنگ اسکرین کی ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ لیدر، اسٹیرنگ وہیل، بلیک انٹیرئیر، پی یو فیبرک، 9 انچ فلوٹنگ آڈیو سکرین، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ سیفٹی فیچرز میں کروز کنٹرول اور 3 ایئر بیگز شامل ہیں۔

Related posts

گوگل کا ونڈوز پی سی کے لئے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ ایپ

Mobeera Fatima

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

چیٹ بوٹس آدھی خبریں غلط انداز میں پیش کرتے ہیں، مصنوعی ذہانت پر نئی تحقیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment