Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ، کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ناموں پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

قومی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ اسکواڈ پر مشاورت مکمل کرلی ہے، مشاورتی عمل میں کپتان بابر اعظم، ہیڈکوچ گیری کرسٹن، سینئر منیجر وہاب ریاض اورسلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان، عرفان نیازی اور سلمان علی آغا پر پایا جانیوالا تضاد ختم ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی متفقہ طور پر کسی ایک کھلاڑی کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرے گی۔

پندرہ رکنی اسکواڈ کے علاوہ دو ٹریولنگ ریزرو میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور فخرزمان شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عامر، صائم ایوب، اعظم خان، حارث روف کی شمولیت بھی طے ہے جبکہ افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، شاداب خان،عباس آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

Related posts

عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

Mobeera Fatima

اسد، بسمل اور معاذ نے یومِ آزادی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے

admin

ایشیا کپ، بھارتی کھلاڑیوں کو سابق پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑ گیا، حب الوطنی پر سوال؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment