Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی

لاہور، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو قیمت میں 46 روپے کی کمی ہو گئی۔

مرغی کا گوشت مزید 46 روپے سستا ہونے سے 392 روپے کلو ہو گیا۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 438 روپے تھی۔

برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں چار روز کے دوران 85 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، انڈوں کی قیمت 251 روپے فی درجن ہے۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 270 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کے علاقے مڈ رانجھا میں 300 کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ملزمان کو گاڑی سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس مہینے میں فوڈ اتھارٹی کی مردہ مرغیوں کے خلاف یہ تیسری کارروائی تھی، مردہ مرغیوں کا دھندا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

Related posts

بھارتی رویہ خطے میں بڑے تنازع کو جنم دے سکتا ہے ، بلاول بھٹو کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات

Mobeera Fatima

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

admin

کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment