Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کو اداروں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات کی ہدایت

آئی ایم ایف نے  پاکستان کو اداروں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان کو توانائی اور گیس سیکٹر میں اصلاحات کرنا ہوں گی،پاکستان کو پنشن اصلاحات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے 1200ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم اور پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اورقرض پروگرام پر معاہدے سے پہلے پالیسی اقدامات کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت  7 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی،بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری جون کے آخر میں ہو جائے گی۔

آئندہ پروگرام پر معاہدہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ہونے کا امکان  ہے،آئی ایم ایف مشن جمعہ کو پاکستان سے واپس چلے جائے گا۔

Related posts

سپریم کورٹ فیصلہ، مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں 108،پیپلز پارٹی کی 68 نشستیں رہ جائیں گی

Mobeera Fatima

مری کا موسم شدید خراب، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات

Mobeera Fatima

صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کر دیا ، عرب ممالک کی مذمت

Mobeera Fatima

Leave a Comment