Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایرانی صدر کی وفات، اقوامِ متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیل کی تنقید

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر اقوام متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی پر اسرائیلی مندوب نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔

ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیر کو منعقدہ اجلاس کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اس موقع پر ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے پر اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی تھی۔ امریکا کے مندوب نے بھی اس دوران کھڑے ہوکر تعزیت کا اظہار کیا۔

دوسری طرف اس اقدام پر اسرائیل کے مستقل مندوب گیلاد اردن خوش نظر نہ آئے اور ایک بار پھر ہٹ دھرمی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ارکان کے اس عمل پر غصے کا اظہار کیا۔

اسرائیلی مندوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “آپ نے صحیح دیکھا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے صدر رئیسی کے قتل عام کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی وقف کی۔”

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر افراد گزشتہ اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related posts

ٹرمپ کا جاپان سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

Mobeera Fatima

بھارت میں سونم وانگچک طلبہ احتجاج کی سب سے نمایاں آواز کیسے بنے؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment