Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فا ئنل

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں یکم جون کو شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی اسکواڈ میں 5فاسٹ بولرز، 4آل راؤنڈرز، 3وکٹ کیپرز، 2بیٹرز اور ایک اسپنر شامل ہو گا،شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے،حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب ، افتخار احمد ،ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی ، حارث رئوف پاکستانی اسکواڈ میں ہوں گے ۔

3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔

Related posts

نسیم شاہ ، عثمان خان اور وہاب ریاض وطن پہنچ گئے

Mobeera Fatima

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا بڑا مقابلہ، پاکستان کیلئے بھی میچ انتہائی اہم

Mobeera Fatima

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت لیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment