Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100  انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 540 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی گر گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ بڑھ گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں 76 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مہنگا

admin

Leave a Comment