Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں شامل

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں سامنے آ گئے ہیں۔

سندھ کے 4 ارکانِ قومی اسمبلی، بلوچستان اور سندھ کے 6 ارکانِ صوبائی اسمبلی کے نام دبئی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں ، صنعتکار اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے اختیار بیگ دبئی میں تقریباً 2 درجن جائیدادوں کے مالک ہیں۔ ان کی بیشتر جائیدادیں اہلیہ اور بھائی اشتیاق بیگ کیساتھ مشترکہ ملکیت میں ہیں۔

اختیار بیگ کی جائیدادوں کی خریداری کی مالیت ایک لاکھ 37 ہزار 915 اور 3 لاکھ 29 ہزار 430 ڈالز کے درمیان ہے۔ اس حوالے سے اختیار بیگ کا کہنا ہے کہ کمپنی اور جائیدادیں ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہیں، کرائے کی آمدنی پر ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کی ملکیت میں دبئی میں 2009ء سے ون بیڈ روم اپارٹمنٹ ہے ، 2020ء میں اپنے گوشواروں میں اختر مینگل نے بتایا تھا کہ یہ اپارٹمنٹ انہیں تحفہ میں ملا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ثناء اللّٰہ زہری اور ان کی فیملی نے بھی دبئی کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں چیک اپ کے بعد اسپتال میں علاج کا مشورہ دیا گیا، ڈاکٹر عمران سکندر

Mobeera Fatima

ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کئے، ایران

Mobeera Fatima

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment