Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی، برائن لارا

ویسٹ انڈیز کے  سابق کپتان  برائن لارا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں  کی پیشگوئی کر دی۔

سابق مایہ ناز بیٹر کے مطابق بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

برائن لارا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اچھا پرفارم کرنا چاہیے، ان کے پاس بہت سے ستارے ہیں اور جب وہ ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ اور افغانستان میں وہ صلاحیتیں ہیں جس سے وہ ٹاپ فور میں باآسانی جگہ بناسکتی ہیں۔

برائن لارا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

Related posts

میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج، 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ

Mobeera Fatima

پاکستان کا بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment