Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ، 3 افراد کی ہلاکت پر آج سوگ کا اعلان

آزاد کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی، مختلف اضلاع سے لانگ مارچ کے شرکاء کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے دوران 3 افراد کی ہلاکت کے باعث آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، شہر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔

واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے، بجلی فی یونٹ 3 روپے مقرر کر دی گئی، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے، 300 سے زائد یونٹس پر 6 روپے فی یونٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے جاری اعلامیے کے مطابق 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے ہو گی ، اس سے قبل آٹے کا ریٹ 3100 روپے من تھا جس پر 1100 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

Related posts

سولر انقلاب، خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ

Mobeera Fatima

بجلی، پیٹرول مہنگا ہو تو وزیراعظم چور، بیرسٹر سیف نے مریم کو ماضی یاد دلا دیا

Mobeera Fatima

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے ، عمران خان کی دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment