Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا، گورنر خیبرپختونخوا کا علی امین کو چیلنج

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی کو کہا کہ گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے گورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

ایک اور موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔

گورنر ہاؤس پر قبضہ کرنے کے بیان کے ردعمل میں گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئیں گے۔

Related posts

پی ٹی آئی27 ستمبر احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کا معاملے پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

کراچی، گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ میں کیبل فالٹ، پانی کی فراہمی متاثر

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے غلط کیا ، حکومت نے بھی تو غلط کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ اسٹیٹ کونسل پر برہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment