Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 60پولیس افسران پر مشتمل فورس مارگلہ ٹریلز پر گشت کرے گی،مارگلہ پیٹرول یونٹ مارگلہ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

مارگلہ ٹریلز یونٹ کی تشکیل کا مقصد شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے،انہوں نے مارگلہ ٹریلز پر موبائل سگنل کا مسئلہ حل کرنے کے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے مارگلہ پیٹرول یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا فٹ پیٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں۔

موٹرسائیکل یونٹ 6 موٹرسائیکلز اور 16 افسران پر مشتمل ہے،گھڑ سوار 8 گھوڑوں پر مارگلہ ٹریلز پر گشت کریں گے۔

Related posts

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا، جے شنکر

Mobeera Fatima

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی فتح

Mobeera Fatima

برائلر مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment