Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نجکاری کمیشن نے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا

نجکاری کمیشن نے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کابینہ نجکاری کمیٹی کل 5سالہ پروگرام کی منظوری دے گی ، کابینہ کمیٹی نجکاری کیلئے پہلے اور3 سال کے اہداف کا تعین کرے گی۔

آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے نجکاری کے روڈ میپ کا مطالبہ کیا تھا ،آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ حکومتی کمرشل کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے۔

کمیشن نے نقصان میں چلنے والی حکومتی کمرشل کمپنیوں کی پہلے مرحلے میں نجکاری کی سفارش کی ہے۔منافع بخش حکومتی کمرشل کمپنیوں کی اگرا سٹریٹجک اہمیت نہیں تو انکو فروخت کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

اس وقت حکومتی شعبے میں 87 کمرشل کمپنیاں کام کر رہی ہیں ،وفاقی وزارتوں نے 39 حکومتی کمرشل کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو ا سٹریٹجک قرار دے سکتی ہے ،حکومتی کمرشل کمپنیوں کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کیلئے بھی تجویز دی گئی ،کابینہ کی نجکاری کمیٹی ملازمین کیلئے پیکج کا فیصلہ کرے گی۔

Related posts

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

admin

مرغی کا گوشت مزید سستا، 416 روپے کلو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ بھی مقرر

admin

مختلف لوکیشنز پر موجود دفاتر میں ڈیٹا کا تحفظ ایک بڑا چیلنج قرار

admin

Leave a Comment